ایکسائز:رواں مالی سال 64 ارب سے زائد ریونیو جمع

ایکسائز:رواں مالی سال 64 ارب سے زائد ریونیو جمع

تمام فیلڈ ٹیموں کو سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی ہدایات جاری :ڈی جی

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے دوران 64 ارب روپے سے زائد ریونیو جمع کر لیا ہے ، جبکہ مالی سال 2025-26 کیلئے محکمہ کو 72 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق رواں مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 26 ارب روپے جبکہ موٹر ٹیکس کی مد میں 43 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایکسائز اور پروفیشنل ٹیکس سے 3 ارب روپے حاصل کرنے کا ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے ۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چھٹہ کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام میں صرف چالیس دن باقی ہیں اور تمام فیلڈ ٹیموں کو سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ مقررہ ریونیو ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تمام ٹیمیں متحرک ہیں، وصولیوں کی مہم تیز کر دی گئی ہے اور ان شاء اللہ مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں