دعوؤں کے باوجود ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار

دعوؤں کے باوجود ٹرینیں  گھنٹوں تاخیر کاشکار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا ۔۔۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے 55 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے اور کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں