پولیس کاڈیجیٹل ونگ بنانے کیلئے تفتیشی افسروں کی سلیکشن شروع

پولیس کاڈیجیٹل ونگ بنانے کیلئے  تفتیشی افسروں کی سلیکشن شروع

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں نیا یونٹ ڈیجیٹل ونگ بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ڈیجیٹل ونگ بنانے کے لیے تفتیشی ۔۔۔

افسران کی سلیکشن کا عمل لاہور سے شروع کر دیا گیا ہے ۔40 انسپکٹر، سب انسپکٹر کو شارٹ لسٹ کر لیا گئے ہیں۔ 40انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو جدید ٹریننگ کروائی جائے گی۔پنجاب پولیس کے 40 تفتیشی افسران کو این سی سی اے سے بھی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ایڈیشنل آئی جی فنانس نے نیا یونٹ ڈیجیٹل ونگ کے لیے 9 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔9 ارب روپے گاڑیاں، دفاتر ی سامان کی خریداری کیلئے مانگے گئے ۔نیا ڈیجیٹل یونٹ اگست کے مہینے میں اپریٹ ہو جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں