آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال تشویشناک :جمعیت

 آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال  تشویشناک :جمعیت

لاہور(خبر نگار)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کی۔۔

 حالیہ صورتحال تشویشناک ہے ۔ حکومت عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنے اور مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں تشدد، جانی نقصان اور طاقت کے استعمال کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر قسم کے ظلم، جبر اور تشدد کی مذمت کرتی ہے ، تمام فریقین تحمل، افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کی طرف بڑھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں