شہری کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔۔
جس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو شہری ملک میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں، انہیں کیوں آف لوڈ کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملکی زرمبادلہ پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔