اوورسیز پاکستانی کی بازیابی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔۔
،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے مریم شفقت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ مغوی بازیاب ہو چکا ہے ،درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،ایڈووکیٹ زبیر خالد نے بتایا کہ مغوی بازیاب نہیں ہوا پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ایڈووکیٹ زبیر خالد کی مغوی کو پیش کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔