سیف سٹیز : تمام اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل

سیف سٹیز : تمام اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل

لاہور میں 8ہزار کیمروں کے بعد پنجاب بھر میں 17ہزار کیمروں کی تنصیب

لاہور (کرائم رپورٹر )سیف سٹیز پنجاب نے لاہورکے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی ہے ۔43شہروں میں کیمروں کی تنصیب کے بعد سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک کردیا ہے ۔لاہور میں 8ہزار کیمروں کے بعد پنجاب بھر میں 17ہزار کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے ۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کے دور میں دیگر اضلاع میں کیمروں کی تنصیب کا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دور میں تمام اضلاع میں تکمیل کردی گئی ہے ۔اگلے مرحلے میں 98تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔تحصیل لیول پر بنیادی پراجیکٹ سے 50فیصد کم اخراجات پر کیمروں کی تنصیب ہوگی۔کیمروں کی تنصیب کرائم کنٹرول اور ای چالاننگ میں بہت زیادہ مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔آخری مرحلے میں یونین کونسل لیول پر کیمروں کی تنصیب مکمل کی جائے گی۔پنجاب بھر میں مانیٹرنگ مؤثر بنانے کے لئے ایس اوپیز پورے کرنے والے پرائیویٹ کیمرے بھی سیف سٹیز کے ساتھ منسلک کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں