بجٹ میں دو نئے ماس ٹرانزٹ منصوبے شامل کرنے کی تجویز
بلیو اور پرپل لائن کے روٹس بھی فائنل ، منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس بھی مکمل
لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو نئے ماس ٹرانزٹ منصوبے شامل کرنے کی تجویز دے دی۔گرین اور اورنج لائن کے بعد اب بلیو اور پرپل لائن کے روٹس بھی فائنل مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔اگر منصوبے منظور ہو گئے تو لاہور کا ماس ٹرانزٹ نیٹ ورک تقریباً ایک سو کلومیٹر تک پھیل جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں جدید، تیز رفتار اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو نئے میگا ماس ٹرانزٹ منصوبوں، بلیو لائن اور پرپل لائن کو شامل کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے جبکہ منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دونوں نئی لائنوں کا تفصیلی روٹ میپ مرتب کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا ہے ۔