عبد الغفار نقشبندی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:شاہ محمود

عبد الغفار نقشبندی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:شاہ محمود

قاری صاحب مرحوم کے لئے صدارتی ایوارڈ دلانے کیلئے پوری کوشش کرونگا

ملتان(خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ و درگاہ حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ قاری محمد عبد الغفار نقشبندی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے قاری صاحب مرحوم کے لئے صدارتی ایوارڈ کی سفارش بلکہ ایوارڈ دلانے کی پوری کوشیش کروں گا کیونکہ یہ ان کا حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری محمد عبد الغفار نقشبندی مرحوم کے بڑے صاحبزادے قاری محمد سعید نقشبندی اور دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کے موقع پر کیا۔ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی فاتحہ خوانی کے لئے مزمل مسجد گلشنِ مارکیٹ نیو ملتان پہنچنے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، تحریک انصاف ضلع ملتان کے صدر خالد جاوید وڑائچ، مرحوم کے صاحبزادے زین العابدین، ذوالفقار نقشبندی بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں