ڈپٹی کمشنر کی شجاع آباد پبلک سکول کی عمارت فعال کرنیکی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی شجاع آباد پبلک سکول کی عمارت فعال کرنیکی ہدایت

ملتان ،شجاع آباد،سکندرآباد(وقائع نگار خصوصی،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز تحصیل شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرصہ دراز سے بند شجاع آباد پبلک سکول کی عمارت پہنچ گئے۔

 ڈپٹی کمشنر نے طلباؤ طالبات کیلئے قائم دونوں سکولز کی عمارات کو فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 2016 میں 12 کروڑ سے تعمیر سکول کا ناگزیر وجوہات کی بناپر آغاز نہ ہوسکا جو کہ افسوسناک ہے ۔ضلعی انتظامیہ فوری معاملے کا جائزہ لیکر مثالی درسگاہ کو فوری فعال کرکے علاقے کے ہزاروں طلباکو ریلیف دے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کو گرلز پورشن فوری محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں