ملتان ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش:کمشنر

 ملتان ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش:کمشنر

ملتان(کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں سکیورٹی انتظامات چیکنگ کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او ملتان ریجن جاوید اکبر ریاض نے غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے دورہ کیا جبکہ ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، سی پی او خرم شہزاد حیدر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔محکمہ ماحولیات، محکمہ انڈسٹریز کو آلات چیکنگ کے احکامات دئیے ہیں۔ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انڈسٹریل یونٹس کے آلات کی جانچ، فٹنس اور سکیورٹی کی جانچ کروائی جائے گی۔ غیر تسلی بخش سکیورٹی، آلات فٹنس پر نوٹس دے کر سربمہر کیا جائے گا۔

آر پی او ملتان ریجن جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ سکیورٹی ادارے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔حساس مقامات اور غیر ملکیوں کے دفاتر پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ غیر ملکیوں اور حساس تنصیبات پر سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے ۔بعدازاں نجی فیکٹری میں ہلاک غیر ملکی باشندے کے لواحقین سے کمشنر، آرپی او، ڈی سی، سی پی او نے ملاقات کی اور ناخوشگوار واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں