ڈکیتی ،جھپٹے کی وارداتیں، شہریوں سے نقدی ، موبائل فون چھن گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ راجہ رام کے علاقہ مسلح افراد نے غلام مصطفی سے نقدی چھین لی ۔
تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ مسلح افراد نے حسن سے موبائل جبکہ اسی علاقہ سے بشارت کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں اورنگ زیب کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں عدنان کا موبائل فون چوری ہوگیا۔