حماس سربراہ کی شہادت آئندہ نسلوں کیلئے مثال قرار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن وممتاز قانون دان چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار کے اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑتے ہوئے دلیرانہ انداز میں شہادت حاصل کرنے کو غزہ والوں نے آئندہ نسلوں کے لئے ایک مثال قرار دیا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یحیی سنوار کی میدان جنگ میں موت اور اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بھی جس طرح وہ اسرائیل ڈرون کو لاٹھی سے شکست دینے کی کوشش کرتے ہیں یہی وہ بات ہے کہ دوسروں کے لئے ہیرو اپنی جان کیسے دیتے ہیں ،یہ آئندہ نسلوں کے لئے ایک مثال تھی۔