ٹرانسفارمر جلنے سے کاروبار تباہ، واپڈاحکام خاموش تماشائی

ٹرانسفارمر جلنے سے کاروبار تباہ، واپڈاحکام خاموش تماشائی

مونڈکا(نامہ نگار)ٹرانسفارمر جلنے سے کاروبار تباہ ہوگیا، شکایات کے باوجود مقامی ایس ڈی او و دیگر اہلکار بات ہی نہیں سن رہے ۔شہری رانا محمد حفیظ نے بتایا کہ اس نے عرصہ سے اپنا ٹرانسفارمر منظور کرا کے آرا مشین چلا رکھی ہے۔

ایک ہفتہ قبل وہ شارٹ ہو گیا ،سپارکنگ شروع ہوئی جس کی شکایت واپڈا سب ڈویژن شاہجمال میں درج کرائی جس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،چند روز بعد تحریری طور پر ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن شاہجمال معراج خالد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بڑاحادثہ رونما ہو سکتا ہے ،پھر بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،بعد ازاں واپڈا کی کھلی کچہری میں بھی درخواست کی، کوئی کارروائی نہ ہونے پر ایس ای واپڈا مظفر گڑھ کو بھی شکایت درج کرائی ہے ،تیسرا روز ہے ،ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا،اس کی آرا مشین اور لکڑی کٹائی کا کاروبار ہے ،ٹرانسفامر مسلسل سپارکنگ کر رہا ہے ،کوئی بڑا حادثہ رونما ہو گیا تو کون ذمہ دار ہوگا ۔اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری مسئلہ حل کرایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں