گرمی رخصت ہوتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ،قیمتوں میں اضافہ

گرمی رخصت ہوتے ہی لنڈا بازار کی  رونقیں بحال ،قیمتوں میں اضافہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )گرمی رخصت ہوتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوگئیں ،شہریوں کی بڑی تعداد سستے داموں میں سردی سے بچانے والے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے لنڈا بازار میں دکھائی دینے لگی ہے شہریوں محمود ، خالد ، عمران ، شبیر ، خاور ، زبیر ، عامر ، عمر ، زیدی ، شاہد ، مصطفیٰ ، بہادر ، مون ، خالد ، مانی سمیت دیگر نے صحافیوں کو بتایا یے۔

کہ لنڈا بازار سے اعلی کوالٹی کے دنیا کے بہترین برانڈز کے کپڑے سستے داموں مل جاتے تھے لیکن اس بار لنڈا بازار کے تاجروں نے بھی لنڈے کے ملبوسات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جو کہ عام شہری کیلئے پریشان کن بات ہے اس حوالہ سے لنڈا بازار کے معروف تاجر رانا شکور احمد ، محمد مقبول رانا ، مرسد اعظم و دیگر نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر ہر چیز پر پڑا ہے اور لنڈے کے ہر مال پر ٹیکس اور دوسرے اخراجات بڑھا دیئے گئے ہیں جس وجہ سے مجبوراً ہمیں اس کی قیمتوں میں معمولی سا اضافہ کرنا پڑا ہے انہوں نے بتایا کہ پہلے لنڈے کی اعلی کوالٹی ٹی شرٹس 100 روپے میں بیچتے تھے اب وہی شرٹ ہمیں 150 سے اوپر میں خریدنی پڑ رہی ہے اور خرچہ وغیرہ الگ ہے اس کے باوجود ہم لوگ وہ شرٹ دو سو روپے میں بیچ رہے ہیں لیکن گاہک ہماری بات جلدی سننے اور سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ لنڈے پر ٹیکسز اور دوسرے اخراجات کم کئے جائیں تاکہ غریب لوگ اپنی بساط کے مطابق سردی سے بچنے کیلئے کپڑے خرید سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں