چشتیہ نظامیہ جامعہ مسجد کواٹراں والی میں طلبہ کی ذہنی آزمائش پر ششماہی پروگرام
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) شہر کی دینی درسگاہ چشتیہ نظامیہ جامعہ مسجد کواٹراں والی میں طلبہ کی ذہنی آزمائش پر ششماہی پروگرام زیر صدارت تحصیل آرگنائزر جماعت اہلسنت وہاڑی علامہ قاری حفیظ الرحمن منعقد ہوا۔
مہمان خصوصی صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،طالب حسین جاپانی،قربان علی وٹو،حاجی اسلم،محمد اقبال نمبردار،رانا فیض رسول تھے ۔ قاری حفیظ الرحمن نے کہا بچوں میں مقابلہ جات کروانے کا مقصد انکی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ،اس پروگرام میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پوزیشنز حاصل کیں ،صدر مرکزی انجمن تاجران نے کہا کہ میں تمام پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور قاری حفیظ الرحمن،مفتی طلحہ رحمان،قاری شعبان جلالی اور قاری سجاد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کو بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں آخر میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء حافظ محمد عبداللہ،حافظ محمد عادل،عثمان شرافت علی اور ایان رضوان کو انعامات بھی دیئے گئے اور ملک پاکستان کی سلامتی اور فلسطین کے شہداء کے لیے دعا کرائی گئی۔