سعید احمد کو ڈی سی آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )سعید احمد کو ڈی سی آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی ملنے پر ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی، صدر ریونیو کوارڈینیشن کونسل ملک شہباز ریاض کھوکھر اور جنرل سیکرٹری ریونیو کوارڈینیشن کونسل محمد آصف علی طارق نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جس پر سعید احمد نے ایپکا عہدیداران اور ریونیوکوارڈینیشن کونسل عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ۔ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی نے کہا کہ سعید احمد کی بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی پر انتہائی خوشی ہے یقینا ترقی سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے امید ہے آپ بطور سپرنٹنڈنٹ نہ صرف سرکاری امور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مطابق محنت اور لگن سے انجام دیں گے بلکہ ملازمین کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی جیسا رویہ ہمیشہ آپ کی پہچان ہے صدر ریونیو کوارڈینیشن کونسل ملک شہباز ریاض کھوکھر نے کہا کہ سعید احمد کو بروقت ترقی ملنا اللہ تعالیٰ کا فضل اور انکی محنت کا ثمر ہے انکی ترقی ہمارے لئے باعث مسر ت ہے جنرل سیکرٹری ریونیو کوارڈینیشن کونسل محمد آصف علی طارق نے کہا کہ سعید احمد کی ترقی سے ملازمین میں خوشی کی لہر ہے ترقی کسی بھی آفیسر یا ملازم کا بنیادی حق ہو تاہے ۔