مظفرگڑھ، 7 ماہ گزرنے کے باوجود تحصیلدار کا تقرر نہ ہوسکا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ضلعی ہیڈ کوارٹر میں 7 ماہ گزر جانے کے باوجود تحصیلدار کا تقرر نہ ہوسکا۔
تحصیل مظفرگڑھ کی 11 قانگوئی سرکلوں میں نائب تحصیلداران تعینات،تحصیلدار کا تعین نہ ہونے سے جائیداد فرقی،وارنٹ قبضہ،نظر ثانی ونڈہ جات میں سائیلین کے کیس التواء کا شکار ،سائلین دفتر کے چکر لگا لگا کر خوار،مبینہ طورسب رجسٹرار کا چارج نائب تحصیلدار کو دے کر کام چلایا جانے لگا ،عوامی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے ہیڈکوارٹر تحصیل آفس میں سات ماہ گزرنے کے باوجود تحصیلدار کا تقرر نہ ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پرغیر قانونی طور پر نائب تحصیلدار کو چارج دیکر کام چلایا جارہا ہے مگر تحصیلدار نہ ہونے کیوجہ سے سائلین کو جائیدار فرقی،وارنٹ قبضہ جات،نظر ثانی ونڈہ جات جیسے کیسز زیرالتواء ہونے سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے جبکہ تحصیل مظفرگڑھ کی گیارہ قانونگوئی سرکلوں میں نائب تحصیلدار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل مظفرگڑھ میں فوری طور پر تحصیلدار تعینات کیا جائے تاکہ سائلین کو عرصہ سے درپیش مشکلات کا سدباب ہوسکے ۔