آئینی ترمیم سے غیر جمہوری،من پسند فیصلوں کا باب بند ہوگا،سلیم الرحمن

آئینی ترمیم سے غیر جمہوری،من پسند  فیصلوں کا باب بند ہوگا،سلیم الرحمن

ملتان (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سابق ایڈوائزر گورنر پنجاب سلیم الرحمن میو نے 26 ویں آئینی ترامیم کی منظور ی پر مسرّت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ ان ترامیم سے غیر جمہوری انداز اور من پسند فیصلوں کا باب بند ہوگا اور عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں مقدمات سماعت سے محروم تھے ایک بیان میں سلیم الرحمن میو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 26 وی آئینی ترامیم کو منظور کرانے کیلئے تمام جماعتوں کو متحد کرنے کیلئے عملی اور خاص کردار ادا کرنے پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں