شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ نے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،پیر محمدرشید

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ نے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،پیر محمدرشید

ملتان(کرائم رپورٹر) بڑی گیارہویں شریف اورسرکار بابا عبدالمجید کے عرس کے سلسلے میں منعقدہ محفل سماع کے موقع پر پیر محمد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا شیخ غوث الاعظم عبد القادر جیلانیؒ نے فتنوں کے سامنے ڈٹ کر کلمہ حق بلندکیا۔

آپؒ ایک سچے عاشق رسول ؐ تھے امت مسلمہ کے لئے آپ ؒ کی تعلیمات مشعل را ہ ہیں کیونکہ آج ہم جن مصائب و مشکلات کا شکار ہیں ان کا حل آپؒ کی تعلیمات سے وابستہ ہے ۔ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور حضور نبیؐ کریم کی اطاعت کی اور اہلبیتؓ وصحابہؓ کی عظمت کو سمجھا وہ ولایت کے عہدے پر فائزہوئے ختم نبوت اور حرمت صحابہ ؓو اہلبیتؓ پر جان و مال قر بان ہے ۔ہمیں نئی نسل میں ختم نبوت عظمت صحابہؓ کرام و اہلبیتؓ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔اولیاء کرام کے دل اللہ تعالیٰ کے نور سے ،نور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے آستانوں پر آج بھی لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں۔ ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکراللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت حاصل کر سکتے ہیں اور نیک ا عمال کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں