زرعی یونیورسٹی کے طلبا کا رود کوہی ڈیرہ غازی خان کا دورہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اگرانومی کے طلباء کا ڈاکٹر خرم مبین (ایسوسی ایٹ پروفیسر) کی سربراہی میں رود کوہی کے علاقہ ڈیرہ غازی خان کا مطالعاتی دورہ۔طلباء نے رود کو ہی علاقہ جات میں پانی کے حوالے سے عملی مشقوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
رود کو ہی کے پانی پر اگنے والی فصلات اور زمین کی پیداواری صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔طلباء نے کسانوں سے سوالات کئے اور ان کے مسائل جانے ۔مزید براں مسائل کے حل کی بابت ان سے تجاویز بھی مانگی گئیں۔