پیر سید خلیل احمد شاہ کے عرس اور بڑی گیارہویں شریف کی تقریب
ملتان (کرائم رپورٹر)حضرت پیر سید سائیں خلیل احمد شاہ المعروف مٹھے شاہ سرکار کے دربار شریف واقع این ایل سی بائی پاس خانیوال روڈ ہر سلسلہ قادریہ عالیہ فاضلیہ کے زیر اہتمام بڑی گیارہویں شریف عرس مبارک اور محفل میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
محفل کی صدارت صاحبزادہ فرحان شاہ قادری ،صاحبزادہ نعمان شاہ قادری نے کی۔ مہمانان گرامی محمد اکرم شاہ اویس شاہ صدیقی تھے مولانہ فیض بخش رضوی علامہ اسداللہ حیدر رضوی خواجہ افضال اویسی حافظ اللہ ڈوایا لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت پیر سید سائیں خلیل احمد شاہ المعروف مٹھے شاہ سرکار رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی ساری زندگی میں دین اسلام کی حقیقی خدمت کر کے کامل ولی اللہ کا مقام ومرتبہ پایا۔