میپکو کے 8افسر ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس میں شرکت کرینگے

میپکو کے 8افسر ایلیمنٹری مینجمنٹ  کورس میں شرکت کرینگے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے مختلف عہدوں کے8افسر 75ویں ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گے ۔

 21اکتوبر تا 15نومبر 2024ء تک واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں منعقد ہونے والے کورس میں آفس سپرنٹنڈنٹ محمد رضوان ( وہاڑی سرکل)، جنگ شیر کمرشل سپرنٹنڈنٹ ( ریونیو آفس میلسی ڈویژن)، رب نواز کمرشل سپرنٹنڈنٹ (ریونیو آفس ممتازآبادڈویژن)، حافظ محمد عمران کمرشل سپرنٹنڈنٹ (ریونیو آفس بوریوالہ ڈویژن)، محمد ذیشان اشفاق سپروائزر ڈیٹا کوڈر ( اے ایم آئی سیل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان )، محمد جاوید سپروائزر ڈیٹاکوڈر( ریونیو آفس شجاع آباد ڈویژن)، خدا بخش سپروائزر ڈیٹاکوڈر( ریونیو آفس بوریوالہ ڈویژن)اور غلام عباس اسسٹنٹ بجٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر (فیلڈ سٹور لیہ) شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں