سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل، بیرکوں ،ہسپتال،کچن کا معائنہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ندیم انجم کاسول جج سرور علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ ،اندورن جیل مختلف بیرکوں بشمول خواتین بیرک کا معائنہ کیا ،اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
انہوں نے اندورن جیل ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، کھانے کے معیار کو چیک کیا اور سراہا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عمران نوید اشرف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو راؤ ندیم اقبال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جی اینڈ ڈی محمد انجم شاہ،میڈیکل آفیسر، سٹینو گرافر محمد ساجد سمیت پیرا میڈیکل سٹاف اوردیگر افسر و اہلکاران موجود تھے ۔