یحییٰ سنوار بہادر رہنما لڑتے ہوئے شہید ہوئے ،شازیہ سیال
ملتان (لیڈی رپورٹر )حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ملتان کے تحت جماعت اسلامی کی ‘‘ حق دو عوام کو ’’ مہم کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر شازیہ سیال نے کی۔
اجلاس میں نگران سیاسی سیل و ممبر سازی حق دو عوام کو مہم ڈاکٹر ثمینہ روحی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر جنوبی پنجاب شازیہ سیال نے کہا کہ ‘‘ یحیی سنوار بہادر راہنما تھے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔ناجائز صیہونی حکومت فلسطین اور لبنان کی لیڈرشپ ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ہم شہداء کا افسوس نہیں کرتے لیکن ایسے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان کے رویہ پر افسوس کرتے ہیں۔مسلمان حکمرانوں کی خاموشی نے اسرائیل کو مظلوم مسلمانوں پر ظلم کی راہ دے رکھی ہے ۔ خاموش تماشائی بنے ہوئے مسلم حکمران غزہ کے بچوں کی اموات اور عوام کی بھوک کے ذمہ دار ہیں۔امہ کے حکمرانوں کو اب کوئی عملی قدم اٹھانا چاہیے ۔