ملازمین سیفٹی ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں،ملک یوسف
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ گرڈسٹیشنوں کے یارڈ میں مرمتی پروگرام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا ضروری ہے ۔
سیفٹی آلات کا استعمال کرکے نہ صرف خود حادثات سے بچاجاسکتاہے بلکہ دوسرے ساتھیوں کو بھی ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ترغیب دینے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ختم کیاجاسکتاہے ۔ گرڈسٹیشنز سٹاف ایمرجنسی صورتحال ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ مرمتی پروگرام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 132کے وی مان کوٹ گرڈسٹیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ سٹیشنوں کی مرمت کا پروگرام بروقت مکمل کیاجائے اور فوری طورپر متاثرہ گرڈسٹیشنوں /فیڈرز سے بجلی کی بحالی مقررہ شیڈول میں یقینی بنائی جائے ۔