کرپشن کیخلاف آگاہی مہم:یونیورسٹیوں میں کردار سازی سوسائٹیز قائم

کرپشن کیخلاف آگاہی مہم:یونیورسٹیوں میں کردار سازی سوسائٹیز قائم

ملتان(خصوصی رپورٹر)کرپشن کے خلاف آگاہی دینے کے لئے نیب نے یونیوسٹیوں میں کردار سازی سوسائٹیز قائم کردیں ،تفصیل کے مطابق نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو نے کرپشن کی روک تھا م اور آگاہی دینے کے لئے تعلیمی اداروں سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے ۔جس کے لئے تعلیمی اداورں میں کریکٹربلڈنگ سوسائٹیز کو فعال کیا جائے گا ۔

پہلے مرحلے میں ملتان کی تین یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزکو اپنی ٹیم کے ساتھ طلب کیا گیا ہے ۔ملتان سے زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی کیمپس کو جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ نیب نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز تشکیل دی ہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی کریکٹر بلڈنگ ،اخلاقی اور اخلاقی صفات کو مضبوط بنانے کے ذریعے صلاحیتوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، خاص طور پر بدعنوانی کی لعنت کے خلاف بیداری کے لئے ان کا کردار اہم ہے اس لئے تمام یونیورسٹیوں کی سی بی ایس کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گا اور عہدیدار اپنی ایک تفصیلی رپورٹ لیکر اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اس رپورٹ میں اب تک یونیورسٹی میں ہونے والے اینٹی کرپشن سرگرمیوں کا احوال، تصاویر اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیل شامل ہوں گی ۔اجلاس کا مقصد ان سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ان کو مزید پر اثر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہے ۔اجلاس میں ہرا دارے چیف آرگنائزر/ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، سوسائٹی کا صدر ، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور دو ممبران شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں