ایئرپورٹ پر ایک شخص سے دس تولہ سونا برآمد

ایئرپورٹ پر ایک شخص  سے دس تولہ سونا برآمد

ملتان ( کرائم رپورٹر )بیرون ملک جانے والے شخص سے ایئر پورٹ پر دس تولہ سونا برآمد ۔

کسٹم حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے قطر جارہی تھی کہ دوران سکیننگ کسٹم سٹاف نے ایک شخص جاوید اقبال کے بیگ سے سونا برآمد کرلیا جن کا وزن کرنے پر دس تولہ پایا گیا۔ کسٹم سٹاف نے برآمد ہونے والا سونا مسافر کے لواحقین کے حوالے کردیا اور مسافر کو کاغذی کارروائی کے بعد سفر کی اجازت دے دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں