تیز رفتار کار کی ٹکر، میاں بیوی زخمی، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان اور اس کی اہلیہ زخمی ہو گئے ، پولیس نے خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سنانواں کے رہائشی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق اس کا 26 سالہ بیٹا محمد سلیم اپنی اہلیہ سمعیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا۔ مدعی کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور سدرہ بی بی دختر خادم حسین کی مبینہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں محمد سلیم اور اس کی اہلیہ سمعیہ زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ سنانواں نے مدعی کی درخواست پر خاتون ڈرائیور سدرہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔