منشیات فروش گرفتار، 1کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار، 1کلو  سے زائد چرس برآمد

کہروڑپکا(نامہ نگار ) سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سواری کے انتظار میں کھڑے منشیات فروش احتشام خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی ڈارک براؤن 1060گرام چرس برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں