گگومنڈی اورمضافات سے دوخواتین اغواکرلی گئیں
گگومنڈی(نامہ نگار)گگومنڈی اورمضافات سے دوخواتین اغواکرلی گئیں ۔
تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمات درج کرکے خواتین کی تلاش شروع کردی ۔نواحی گاؤں 187۔ای بی کارہائشی شوکت سوداسلف لینے بازارگیاہواتھاکہ اسکی غیرموجودگی میں اکرم انصاری ساکن423ای بی اس کی 15سالہ بیٹی زینب بی بی کو اغوا کرکے لے گیاجبکہ چک نمبر173ای بی کے رہائشی عبدالخالق کی جواں سالہ بیٹی کوگزشتہ روز10بجے دن نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔