واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد پولیس نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرلیا ۔
انصر نے پولیس کو 15پر واردات بارے اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو معاملہ کی تصدیق نہ ہوسکی ۔کال جھوٹی ثابت ہوئی ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔