6 افراد کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں شراب،اسلحہ برآمد

6 افراد کیخلاف کارروائی،بھاری  مقدار میں شراب،اسلحہ برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 6 افراد سے بھاری مقدار میں شراب وناجائز اسلحہ برآمد ۔

 کوٹ ادو سرکل پولیس نے سندیلہ چوک عیدگاہ روڈ دائرہ دین پناہ پتل موڑ سے دوران گشت عبدالقدوس سے 20 لیٹر، نادر سے 30 لیٹر فرقان سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی جبکہ چھپری اڈے پر عرفان سے 30 بور پسٹل دو گولیاں،سٹی میرج ہال کے قریب مدثر عباس سے 30 بور پسٹل دو گولیاں اوربخاری پھاٹک پر عبدالحکیم سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برامد کر لیں ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں