تیز رفتار بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق,ساتھی زخمی

تیز رفتار بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق,ساتھی زخمی

مڈھ رانجھا میں حادثہ کے بعد فہیم نے رورل ہیلتھ سنٹر پہنچ کر دم توڑ دیا، مناظر علی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر

مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا) تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو کچل دالا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ لاہور سے منڈی بہاؤ الدین جانیوالی بس نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب سامنے سے آنیوالے موضع جالپ کے رہائشی موٹر سائیکل سواروں فہیم عباس اور مناظر علی کو ٹکر سے ماری ۔ دونوں زخمیوں کو پولیس نے رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا پہنچایاجہاں پر فہیم عباس نے طبی امداد ملنے سے قبل ہی جان دیدی جبکہ دوسرے زخمی مناظر علی کو خطرناک حالت کے پیش نظر ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔حادثہ کے فوری بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں