دہشت گردی ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے شاکر بشیر اعوان

دہشت گردی ختم کرنا حکومت کی اولین  ترجیحات میں شامل ہے شاکر بشیر اعوان

رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

خوشاب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، آج پاکستانی قوم میں نیا جذبہ، عزم اور بھرپور قوت موجود ہے یہی لمحہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ہے جس میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں