ایل این جی معاہدہ نوازشریف کا کارنامہ ہے حامد حمید

ایل این جی معاہدہ نوازشریف کا کارنامہ ہے حامد حمید

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہاہے پاکستان اور قطر کے درمیان سستی ترین ایل این جی اور دیگر معاہدے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بہترین حکمت عملی اور کوششوں کانتیجہ ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ان کی جدوجہد اور غیر ملکی دوروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کار بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ 15ارب ڈالر سے زیادہ اس معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف اور رجحان بڑھے گا ۔بلاشبہ مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کامرکز بنانے میں مکمل طور پر کامیاب ہوچکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں