چوری کے ووٹوں سے حکومتیں بنتی ہیں اور نہ ہی چلتی ہیں،چودھری حامد حمید

چوری کے ووٹوں سے حکومتیں بنتی ہیں  اور نہ ہی چلتی ہیں،چودھری حامد حمید

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چودھری حامد حمید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بدترین دھاندلی سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر الیکشن میں تمام وسائل استعمال کیے مسلم لیگ ن کی مقبولیت پوری قوم کے سامنے تھی لیکن جس طرح وفاقی حکومت نے دھاندلی وہ شرمناک ہے دھاندلی زدہ نتائج کو مسلم لیگ ن مسترد کر تی ہے چوری کے ووٹوں سے حکومتیں نہیں بنتی اور نہ ہی چلتی ہیں پاکستان میں جس طرح پی ٹی آئی کو قوم پر مسلط کیا گیا تھا اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں