ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ,مزید42 ترقیاتی سکمیوں کی منظوری

ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ,مزید42 ترقیاتی سکمیوں کی منظوری

بھکر،خوشاب،میانوالی کی سکیمیں شامل ،تعمیراتی محکمے فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنائیں، ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں،کمشنر فرح مسعود کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سالانہ ترقیاتی پروگرام سال 2021-22 میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کیلئے 10 ارب 52 کروڑ روپے کی 116 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام کر دیا گیا کمشنرڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مز ید 42 ترقیاتی سکیموں کی منظور ی دی گئی ورکنگ پارٹی اب تک 103 ترقیاتی سکیموں کی منظور ی دے چکی ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقر ’ ڈپٹی کمشنرخوشاب محمد حمزہ سالک ’ ڈپٹی کمشنرمیانوالی عمر شیر چٹھہ ’ڈپٹی کمشنربھکر سید موسی رضا ’ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل ’ ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر ’ ایس ای ہائی ویز شفقت بخاری ’ ایس ای بلڈنگ غلام عباس ورک ’ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خالد رضا خان او ر ایس ای لوئر جہلم کینال اعجاز احمد چوہدری کے علاوہ دیگر تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے متعلقہ محکموں کو باقی سکیموں کے تخمینہ جات بھی دو روز میں تیار کرکے ان کے دفتر جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ ضلع بھکر میں پرائمری سکینڈری ہیلتھ کی تین ’ ضلع خوشاب میں لوکل گورنمنٹ کی ایک ’ میانوالی میں ہائرایجوکیشن کی چار ’ روڈز کی 32 اور فراہمی ونکاسی آب کی ایک سکیم کی منظوری دی گئی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے تعمیراتی محکموں پر زور دیاکہ وہ فراہم کردہ فنڈز کا شفاف انداز میں بہتر استعمال کو یقینی بنائیں ۔ تمام ترقیاتی سکیمیں مقرر ہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کی جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں