ڈسٹرکٹ جیل میں محفل میلاد النبی ؐ،کیک کاٹا،تحائف تقسیم

ڈسٹرکٹ جیل میں محفل میلاد النبی ؐ،کیک کاٹا،تحائف تقسیم

اسیران میں قرات اور نعت کے مقابلے ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی بھی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں 12-ربیع الاول کے بابرکت دن ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں محفل میلاد النبی ؐ منعقد ہوئی۔ محفل میں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود اور ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ جیل اختر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل سمیت اسیران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے اسیران کو جشن عید میلاد النبی ؐ کی مبارک باد دی او ران میں مٹھائی سمیت دیگر تحائف تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ کمشنر نے قرات اور نعت کے منعقدہ مقابلے جیتنے وا لے قیدیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کا دن مسلمانوں کیلئے سب سے اہم دن ہے جس میں نبی کریم ؐ اس دنیا میں تشریف لائے ۔ آپ ؐ اس دنیا کی وہ ہستی ہیں جنہوں نے بنی نوح انسان کو ایک نئے ضابطہ حیات سے متعارف کروایا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہاکہ حکومت نے عشرہ شان رحمت اللعالمین کا انعقاد کر کے جہاں اپنے لئے نیکیاں کمائیں وہیں پر پوری دنیا کو یہ پیغام دیاہے کہ ہم اپنے آقا ومولا حضرت محمدؐ سے اپنی جان سے بھی بڑھ کر پیا رکرتے ہیں ۔ بعدازاں کمشنر او رڈپٹی کمشنر نے خواتین بیرک کا دورہ کیا او رخواتین اسیران سے مسائل دریافت کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں