سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں 110 غیر منظور شدہ مارکیٹیں، قومی خزانے کو بھاری نقصان
فروٹ منڈیاں،کاروباری مراکزقائم،کسی بھی فورم سے منظورشدہ نہیں،مارکیٹوں کی تعمیر میں اہم امور نظر انداز،پارکنگ،ٹائلٹس،سیوریج کی سہولت نہیں،کارروائی کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں110سے زائد غیر منظور شدہ مارکیٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں فروٹ منڈیاں اور کاروباری مراکز شامل ہیں یہ کسی بھی فورم یا اتھارٹی سے باضابطہ طور پر منظور نہیں اور اس حوالے سے سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے ، ان مارکیٹوں کی تعمیر میں بہت سے اہم امور نظر اندا ز کئے گئے جس کے باعث یہ مارکیٹیں انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، بالخصوص پارکنگ، پبلک ٹائلٹس،واٹر سپلائی، سیوریج، مینجمنٹ بلاک سرے سے قائم نہیں،خفیہ اور اعلانیہ چھان بین کے دوران اسی طرح کی دیگر بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کا فقدان پایا گیا جو کہ مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ،اس ضمن میں ڈائریکٹر کمیٹیز پراونشل فنڈ بورڈ پنجاب کی جانب سے غیر منظور شدہ مارکیٹوں کو ریگولرائزڈ کرنے اور قبضہ مافیا اورذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔