تجاوزات کا خاتمہ،عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح:سارہ لونی
بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سارہ لونی نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ میونسپل اراضی کی قبضہ مافیا سے واگزار ی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ پھلروان روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے بلدیہ کی جگہ پر ریڑھی بازار قائم کردیا گیا ہے تاکہ غریب ریڑھی بان ایک ہی جگہ پر سکون طریقہ سے اپنی روزی کما سکیں۔