ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس
کندیاں(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لائیوسٹاک کے مختلف امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم ایک ہفتے میں شروع ہونے والی ہے مویشی پال حضرات کے درست کوائف کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کہا کہ یہ سکیم ترقی پسند لائیوسٹاک کسانوں کو متعدد فوائد فراہم کریگاانھوں نے کہا کہ لائیو سٹاک بہتر مارکیٹ تک رسائی، کسانوں کے روابط، گوشت کی منڈیوں تک آسان رسائی کیلئے معاون ثابت ہوگا انھوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ سے مفت لائیوسٹاک خدمات بغیر کسی فیس کے حاصل کی جاسکیں گی۔انھوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی مفت ٹیگنگ کروائیں خالص فیڈ سپلیمنٹس تک رسائی حاصل کریں درآمد شدہ بیف سیمین، مادہ جانوروں کے لیے مفت درآمد شدہ بیف سیمین حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس سکیم میں شرکت کر کے کسان اپنے معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام اہل کسانوں کو اس سکیم میں شامل ہیں۔