موسم سرما سر پر آگیا سموگ کے تدارک کیلئے کوئی عملی پیش رفت شروع نہ ہو سکی

موسم سرما سر پر آگیا  سموگ کے تدارک کیلئے کوئی  عملی پیش رفت شروع نہ ہو سکی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں موسم سرما کی دستک سنائی دینے کے باوجود سموگ کے تدارک کیلئے کوئی عملی پیش رفت شروع نہ ہو سکی۔۔۔

 کدھی کے علاقہ میں اینٹوں کے درجنوں بھٹے سیاہ دھواں اُگل رہے ہیں اور محکمہ تحفظ ماحولیا ت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ، اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا تو سردیوں کے موسم میں اس علاقہ کے مکینوں کیلئے سانس لینا دشوار ہو جائے گا ، ضلع خوشاب کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ کہ محکمہ ماحولیات کو سموگ کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا پابند بنائی جائے انہوں نے کہاکہ سموگ انسانوں اور جانوروں کیلئے زہر قاتل ہے اس لئے اس کے تدراک کیلئے قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی ضرور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں