تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں مریضوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ ہے ،ایم ایس

 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ  میں مریضوں کی دیکھ بھال  پر خصوصی توجہ ہے ،ایم ایس

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔۔۔

 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بتایا کہ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی ہدایت پر عملہ کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے ہسپتال میں پیچیدہ امراض کی تشخیص علاج معالجہ اور ڈیلیوری آپریشن کیلئے خواتین کو جملہ سہولیات میسر ہیں جبکہ سرجری اور دیگر شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں