دائودخیل میں پٹواری ملتا ہے نہ ہی موضع پکہ کا ریکارڈ موجود

 دائودخیل میں پٹواری ملتا ہے نہ ہی موضع پکہ کا ریکارڈ موجود

داؤدخیل(نما ئندہ دنیا )داؤدخیل ایک لاکھ آبادی کا شہر جہاں روزانہ درجنوں کسان،زمیندار و دیگر سائلین دائودخیل پٹوار خانے آتے ہیں لیکن افسوس کہ داودخیل پکہ کا نہ پٹواری ملتا ہے۔۔۔

 نہ ہی دائودخیل میں موضع پکہ کا ریکارڈ موجود ہے جہاں سے متعلقہ افراد کو مجبورا چالیس کلو میٹر کا سفر طے کر کے میانوالی جانا پڑتا ہے جس کے غریب لوگ جو ریکارڈ چیک کرنے یا جائیداد فرد کے لیے سینکڑوں روپے کرایہ ادا کر میانوالی جانے پر مجبور ہیں جب عوام میانوالی پہنچتے ہیں تو وہاں بھی پٹواری نہیں ملتا کھبی میٹنگ تو کھبی دیگر کاموں میں مصروف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کام کے بغیر واپس آنا پڑتا ہے اور پھر اگلے روز جانے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ ضمانت کے فرد جائیداد لینے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں