ایک روز قبل چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا
سرگودھا(نامہ نگار ) اینٹی وہیکل لیفٹنگ ٹیم کی بروقت کاروائی ،ایک روز قبل چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
بتایا جاتاہے کہ تھانہ اربن ایریا کی حدود میں گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری ہوا تھاجسکو برآمد کر کے تھانہ اربن ایریا پولیس کے حوالے کر دیا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے اینٹی وہیکل لیفٹنگ ٹیم کو شاباش دی ہے ۔