15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار،مقدمہ درج
سرگودھا(نامہ نگار)پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والا شخص دھر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم خضر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اب کسی بھی ایمرجنسی یا وقوعہ کی جھوٹی/ فیک کال کرنے کی صورت میں آپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی یاد رکھیں پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے اس پر جھوٹی/ فیک کال کرنا قانوناً جرم ہے ، جس کی سزا ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت 3 سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔پولیس کی جانب سے شہریوں سے التماس ہے کہ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری/بوگس کالز سے اجتناب کریں۔