مفت علاج معالجہ کی سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو فراہم کردہ حکومتی وسائل کے مقابلے میں۔۔۔
عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات /میڈیکل کوریج کی صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق دستیاب وسائل کے مقابلے میں ایک طے شدہ فارمولے کے تحت ضلع بھر میں ستمبر 2024کے دوران میڈیکل کوریج کی شرح 69فیصد رہی ، جبکہ حکومت نے 100فیصد کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ،جس پر صوبائی حکام نے ضلعی سربراہان کو نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے اور سستی و کاہلی کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔