غیر قانونی ری فلنگ کے دوران سلنڈروں کی دکان میں آتشزدگی
سرگودھا(نامہ نگار)غیر قانونی ری فلنگ کے دوران آگ لگ گئی بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 39 شمالی میں سلنڈروں کی دکان میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی۔۔۔
اطلاع ملتے ہی فوری طور پر دو ایمبولینسز اور آگ بجھانے والی 3گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ریسکیو سٹاف کے بروقت رسپانس اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے آگ کو کنٹرول کر لیا گیا اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تاہم پولیس مصروف عمل ہے۔