آئینی اصلاحا ت پیکیج کے ملکی سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف۔۔۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز موجودہ حالات میں ہر قسم کے سیاسی و معاشی چیلنجز کو نمٹنے ہوئے بہتری کی جانب گامزن ہیں، آئینی ترامیم کے لیے مسلم لیگ ن کی حکو مت اور اتحاد یو ں کے پا س مطلو بہ عدد ی ا کثر یت موجودہے مسلم لیگ ن کی حکو مت اور اتحاد ی آئینی پیکج کے ذریعے جہاں جمہو ریت کے استحکا م کو یقینی بنائیں گے و ہا ں و ہ معیشت کی بہتر ی کیلئے بھی بعض عنا صر کی سازشوں کو نا کا م بنا نے کیلئے کو شاں ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت کی بہترین حکمت عملی سے آئینی اصلاحا ت کا پیکج منظور ہو گا جس کے پاکستا ن کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔